Time 23 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار کی گاڑی ریس میں 100 کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرا کر الٹ گئی، ویڈیو بھی جاری

بھارت کے 54 سالہ معروف اداکار اجیت کمار ایک بار پھر ریس کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت کمار کی گاڑی کو حادثہ اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی پورشے اسپرنٹ چیلنج ریس میں پیش آیا۔

اداکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حادثے کی ویڈیو جاری کی گئی جو حادثے کے دوران گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریس کے 5 ویں راؤنڈ میں اجیت کمار نے 14 ویں پوزیشن حاصل کی اور 6 راؤنڈ میں اداکار کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجیت کمار کی ہائی اسپیڈ گاڑی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہوئے گاڑی سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔

اسی ریس میں دو بار ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تاہم اداکار نے حادثے کے باوجود ریس مکمل کی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار حادثے میں محفوظ رہے اور یہ دو ماہ میں ان کے ساتھ پیش آنے والا تیسرا حادثہ ہے۔ 

مزید خبریں :