دنیا
27 مارچ ، 2012

جرمنی، تنخواہیں بڑھانے کے مطالبے پر ایئرپورٹس عملے کی ہڑتال

جرمنی، تنخواہیں بڑھانے کے مطالبے پر ایئرپورٹس عملے کی ہڑتال

برلن… تنخواہوں کے جھگڑے پرجرمنی کے بڑے ائیر پورٹس پرکام کرنے والے عملے نے ہڑتال کردی ہے جس سے ملک بھر کی فضائی آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔ فرینکفرٹ میں کام کرنے والے عملے کی سروس یونین کی جانب سے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کے باعث ڈوئچے لفتھانزا نے 4 سو فلائٹس منسوخ کردیں۔ ایک دن میں لفتھانزا تقریبا ایک ہزار آٹھ سو فلائٹس آپریٹ کرتا ہے ،ائیر برلن نے آٹھ فلائٹس منسوخ کی ہیں۔ یونین کا کہناہے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو وقت کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ چھوٹے ائیر پورٹس بھی متاثر ہوسکتے ہیں ، اور پورے ملک کی فضائی آمدورفت پر اثر پڑے گا۔ یونین کا مطالبہ ہے کہ20 لاکھ وفاقی اور مقامی پبلک سیکٹر ورکرز کی تنخواہوں میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ کیا جائے یا کم از کم 2 سو یورو ماہانہ کی جائے۔

مزید خبریں :