27 مارچ ، 2012
لاہور… وزیراعظم کی ہدایت پر پیپکوکوتیل ملنا شروع ہوگیا،2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ڈی جی پیپکو اعجازرفیق قریشی کے مطابق بند پاور ہاوٴسز رات سے مرحلہ وار سسٹم میں واپس آ رہے ہیں،اُن کا کہنا ہے کہ اورینٹ،روش ،اے ای ایس لال پیر پاورہاوٴسز آج چل جائیں گے اور2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس سے لوڈشیڈنگ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ڈی جی پیپکو نے بتایا کہ لاہور سمیت تمام شہروں میں شیڈول لوڈشیڈنگ کی ہدایت کر دی۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس او کو 20 ارب ادا کر دیئے،150ارب کا تنازع بھی طے ہوجائے گا۔