27 مارچ ، 2012
کراچی …کراچی میں پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن منصورمختار کے زخمی بھائی مسعود مختار بھی دم توڑ گئے ہیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پی آئی بی کے ایک گھر میں گھس کر ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کے رکن منصور مختارپر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، فائرنگ کے اس واقع میں منصور مختار کے بھائی مسعود مختاراوران کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئے تھیں،تاہم اب سے کچھ دیر قبل منصورمختار کے بھائی مسعود مختار بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ مقتولین کی نماز جنازہ دوبجے جناح گراوٴنڈ میں ادا کی جائے اور ان کی تدفین شہدا قبرستان میں کی جائے گی۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔