08 دسمبر ، 2013
ایڈیلیڈ…دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈکوآسٹریلیاکے خلاف جیت کیلئے مزید284 رنزدرکارہیں، اس کی چاروکٹیں اورایک دن کاکھیل باقی ہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے دوسری اننگزتیسرے دن کے اسکور132رنزتین کھلاڑی آؤٹ پرہی ڈکلیرکردی۔انگلینڈکوجیت کیلئے 531رنزکاہدف ملا۔ چوتھے دن کے اختتام پرمہمان ٹیم نے 6 وکٹ پر247رنزبنائے۔ جوروٹ83 اورکیون پیٹرسن53 رنزبنانے میں کامیاب رہے۔ بین اسٹوکس نے28رنزاسکورکیے، میٹ پرائر31اوراسٹورٹ براڈ 22 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔