پاکستان
09 دسمبر ، 2013

کراچی میں سردی کی پہلی لہر کے ساتھ ہی گیس غائب

کراچی میں سردی کی پہلی لہر کے ساتھ ہی گیس غائب

کراچی…کراچی میں سردی کی پہلی لہر کے ساتھ ہی گیس غائب ہوگئی۔ گھروں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کھانا پکانے کیلئے کوئلے اور ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ ہر مسئلہ اور ہر پریشانی صرف عوام کا سر درد ہے، ملک کی معیشت کا بوجھ اٹھانے والے شہر کراچی میں ان دنوں گیس کی طویل بندش نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ، گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ گھروں میں گیس نہ آنے کی وجہ سے عوام کو مجبوراًکھانا بازار سے لانا پڑتا ہے، اولڈ سٹی ایریا، اورنگی ٹاوٴن او ر لانڈھی سمیت کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس آتی ہی نہیں اور جب آتی ہے تو پریشر انتہا ئی کم رہتا ہے ۔گیس کی اس بندش پر سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعض علاقوں میں گیس کی بندش یا پریشر کم ہونے کی وجہ گیس کی طلب کا بڑھ جانا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش نے معاملات زندگی متاثر کر رکھے ہیں ۔گرمیوں میں بجلی کی بندش تو سردیوں میں گیس غائب لاچار عوام بجلی کی آنکھ مچولی سے شدید پریشان ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں اس مسئلے سے نجات دلائے۔

مزید خبریں :