پاکستان
09 دسمبر ، 2013

جام شورو کول پلانٹ کے لیے 1.2 ارب ڈالر قرضے کی منظوری

جام شورو کول پلانٹ کے لیے 1.2 ارب ڈالر قرضے کی منظوری

اسلام آباد…ایشیائی ترقیاتی بینک نے جام شورو میں کوئلے سے چلنے والے دو پلانٹس کی تعمیر کے لیے ایک ارب 20کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے کیا۔ جام شورو میں کوئلے سے چلنے والے پلانٹ سے ملکی گرڈ میں 1320میگاواٹ یومیہ بجلی شامل ہو سکے گی۔ وزیرِاعظم نواز شریف نے قرضے کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قرضے کی منظوری اس لیے اور بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ترقی یافتہ ملک کوئلے سے بجلی کی پیداوار کی مخالفت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے خزانہ اور پانی و بجلی کی وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ معاہدے پر تیزی سے عمل درآمد کرائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جام شورو پلانٹ پر کام شروع ہونے سے گڈانی پاور پارک کے قیام اور اس کے لیے فائنانسنگ کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں :