پاکستان
09 دسمبر ، 2013

گوجرانوالا :پی پی ورکرز کنونشن ،جیالوں نے کھانے پر دھاوا بول دیا

گوجرانوالا :پی پی ورکرز کنونشن ،جیالوں نے کھانے پر دھاوا بول دیا

گوجرانوالا …گوجرانوالا میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن ہوا۔ جیالے کارکنوں نے کھانے پر دھاوا بول دیا۔گوجرانوالا میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں رہنماوٴں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔کھانے کا وقت نہ ہونے کے باوجود جیسے ہی کھانا کھلا۔ جیالے کھانے پر ایسے ٹوٹے جیسے صبح سے بھوکے ہوں۔ایک تھال میں بریانی کے اتنے شکاری۔ بریانی کب آئی اور کب گئی پتا ہی نہیں چلا۔ رہ گیا بس صرف ابلتا ہوا پانی۔کچھ کھانا پلیٹ سے پیٹ میں گیا تو بہت سا زمین پر بکھر گیا۔بہت سا را تو راستے میں ہی لٹ گیا۔کسی کو سلاد سے کام چلانا پڑا تو کوئی ٹیبل پر پڑا کھانا سمیٹا ہی رہ گیا۔کئی ہاتھ باندھے کھانے کا انتظار کرتے رہے کیونکہ روٹی تو تھی مگر سالن نہیں تھا۔ کسی نے خالی پلیٹ پر روٹی لگا کر ہی کھانے کے مزے لیے۔کیونکہ سالن بھی آتا تو کیسے، وہ بھی پہلے ہی لٹ چکا تھا۔کھانے کی ٹیبل پر کھانا نظر نہیں آیا، بس رہ گئیں خالی پلیٹیں۔اب جس کو نہیں ملا وہ گھر جاکر کھائییا پھر اگلے کنونشن کا انتظار کرے،مگر پوری تیاری سے۔

مزید خبریں :