09 دسمبر ، 2013
کوئٹہ… پروفیسر منصور اکبر کنڈی کو بلوچستان یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر منصور اکبرکنڈی اس سے قبل گومل یونی ورسٹی میں وائس چانسلر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔