09 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاورکے علاقے فقیر آباد میں گھر کے باہربارودی موادکے دھماکے میں ایک بچہ زخمی ہوگیاجبکہ گھراورگاڑی کوبھی نقصان پہنچا۔پشاورکے علاقے فقیر آباد میں گھر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ دھماکہ ملک اقبال نامی شخص کے گھر کے باہر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے سے گھرکے گیٹ اورگاڑی کونقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا جس میں 2کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ گھرکے مالک ملک اقبال کے مطابق اس کی کسی سے مخالفت یادشمنی نہیں ہے۔