09 دسمبر ، 2013
گلگت…محکمہٴ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گلگت، بلتستان اور دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔سوا ت میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 5اور پاراچنار میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔