پاکستان
10 دسمبر ، 2013

گلگت بلتستان میں برفباری کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان میں برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد…گلگت بلتستان میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،سرد موسم میں جھیلیں اور چشمے جم گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن اور بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی علاقوں بابو سر ٹاپ ، بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی پر شدید برفباری جاری ہے۔جس کے باعث رابطہ سڑکیں گذشتہ تین دن سے بند ہیں ۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان سردہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔سندھ اور پنجاب میں بھی صبح اور رات کے وقت سردی بڑھ جاتی ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند سے گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو منزل تک پہنچنامشکل ہوجاتاہے۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا -

مزید خبریں :