پاکستان
10 دسمبر ، 2013

اپوزیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ مسترد کردیا

اپوزیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد…حکومت نے پی آئی اے کی نج کاری کا اعلان کر دیا،اپوزیشن نے فیصلہ مسترد کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر کسان اور مزدور دشمن بن جاتی ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن شیخ روحیل اصغر نے پی آئی اے کی کارکردگی کے بار ے میں تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی، اس پروزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے اعلان کیا کہ پی آئی اے کے 26 فیصد حصص کی نج کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ1999 میں پی آئی اے چھوڑا تو وہ ایک نفع بخش ادارہ تھا، اسے اس نہج تک پہنچانے والوں کا تعین کیا جانا چاہئے، پی آئی اے کے پاس 32 جہاز ہیں، 10 خراب پڑے ہیں۔ اس پر اپوزیشن نے ایوان میں نو نو کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کادہرامعیارہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ماضی میں اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالف تھی، آج حمایت کر رہی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے بجائے اسے بہتر کیا جائے۔شیخ آفتاب نے کہا کہ نج کاری کے باوجود کسی بھی ملازم کو نہیں نکالا جائے

مزید خبریں :