پاکستان
10 دسمبر ، 2013

پنجاب میں سی این جی بند، پیٹرول پمپ بند،صنعتیں بند

پنجاب میں سی این جی بند، پیٹرول پمپ بند،صنعتیں بند

لاہور …پنجاب میں گیس کی بندش سے صنعتوں اور گاڑیوں کا پہیہ رک گیا ہے، مزدور بیروزگار اور مسافر پریشان ہیں، رہی سہی کسر پیٹرول پمپ مالکان نے پوری کردی۔ پیٹرول کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی۔ پنجاب میں گیس کی غیر معینہ بندش سے صنعتی پہیہ جام،پیداواری عمل رک گیا،مزدور کا چولھا بجھ گیا،برآمدی ہدف حاصل نہیں ہوگا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب بھر کی صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی 10دسمبر سے غیر معینہ مدت تک بند کرد ی ہے، گیس کی ریکارڈ قلت ایک ارب 10 کروڑ کیوبک فٹ ہوگئی ہے جو آئندہ دنوں میں مزید بڑھ سکتی ہے۔گیس کی بندش سے پیدواری عمل رک گیا ہے، تین ارب ڈالر کی برآمدی مصنوعات متاثر ہوں گی۔گیس کی بندش سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہوگا۔ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کے گھر کا چولھا بجھ گیا ہے۔صنعتوں کے علاوہ سی این جی سیکٹرکو بھی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کی ہوئی ہے، لوگ سارا دن پیٹرول کے لیے مارے مارے پھرتے رہے۔ اگر کہیں ملا تو وہ بھی بلیک میں۔اوگرا نے منافع بڑھوانے کے لیے ہڑتال کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ، جس کے لیے مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔سی این جی بند، پیٹرول پمپ بند، صنعتیں بند، مزدور بھی بے روزگار ہوئے اور صنعت کار بھی پریشان ہوئے، ایسے میں پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال نے معمولات زندگی کو بری طرح مفلوج کردیا ہے۔ گیس کی بندش کے خلاف مختلف شہروں میں مزدور سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔

مزید خبریں :