کاروبار
12 دسمبر ، 2013

ملک میں گیس ہے ہی نہیں تو سی این جی سیکٹر کو کہاں سے دیں،شاہد خاقان

 ملک میں گیس ہے ہی نہیں تو سی این جی سیکٹر کو کہاں سے دیں،شاہد خاقان

اسلام آباد…وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سندھ میں تین دن سی این جی اور ایک دن انڈسٹری کی گیس بند کی جائے گی۔ ملک میں گیس ہے ہی نہیں تو سی این جی سیکٹر کو کہاں سے دیں، فیصلہ ہو چکا پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہیں۔قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگلے سال نومبر تک ایل این جی آ جائے گی۔ سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، گیس کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں بہت فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کر رہے ہیں، امریکی اور یورپی یونین کی پابندیوں کا معاملہ حل ہونے تک منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 70 ہزار گیس کنکشن لگائے جا چکے ہیں۔ سوئی سدرن میں گیس کنکشن پر پابندی نہیں،ٹاپی گیس پائپ لائن سے 2017 کے آخر میں گیس سپلائی شروع ہو جائے گی۔

مزید خبریں :