کھیل
13 دسمبر ، 2013

دوسرا ٹی 20:پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

دوسرا ٹی 20:پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

دبئی…پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور سری لنکا کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے گزشتہ میچ کے وننگ الیون کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ادھر سری لنکن ٹیم سے اجانتھا مینڈس کوبٹھا کر لیگ اسپنر سیکوگے پرسننا کو شامل کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ وہ اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔محمد حفیظ(کپتان)،احمد شہزاد ،شرجیل خان،شعیب مقصود ،عمر امین،عمر اکمل شاہد آفریدی،بلاول بھٹی ،سہیل تنویر،سعید اجمل اور عثمان خان ۔جبکہ سری لنکن ٹیم میں تلکا رتنے دلشان،کوسل پریرا،کمار سنگاکارا،دنیش چندی مل(کپتان)،انجیلو میتھیوز،تھری منے،تھیسارا پریرا،کولا سیکرا،سچھیترا سینانائیکے،لسیتھ مالنگا اور سیکوگے پرسنناشامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید خبریں :