13 دسمبر ، 2013
دبئی…پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئی لینڈرز نے گرین شرٹس کو جیت کیلیے212رنزکاہدف دیا ہے، اس سے قبل دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا سری لنکا کے بیٹسمینوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا اور اپنے مقررہ بیس اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 211رنزجیسا بڑا مجموعہ ترتیب دے ڈالا۔جس میں کوسال پریرا84رنزکیساتھ ٹاپ اسکورررہے، جبکہ دلشان 48،کمار سنگا کارا44اور پرسنا 21قابل ذکر بیٹسمین تھے،سری لنکن اوپنرز نے بارہ اوورز میں سو رنز کا آغاز فراہم کیا۔پاکستان کی جانب سے صرف سعیداجمل ہی 2وکٹیں حاصلکرسکے۔نوجوان بولر عثمان شنواری جوآج اپنا دوسرا میچ کھیل رہے تھے ان سے بولنگ کاآغاز کرایا گیا مگر سری لنکن بیٹسمینوں نے انکی بولنگ کی درگت بناڈالی اور انکے چار اوورز میں 52رنز بناڈالے۔جبکہ کپتان محمد حفیظ بھی بہت مہنگے ثابت ہوئے، انکے علاوہ بلاول بھٹی کے دو اوورز میں 32رنز بنائے۔