دنیا
14 دسمبر ، 2013

ممبئی میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک

 ممبئی میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک

ممبئی …بھارتی شہر ممبئی میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی،حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ممبئی کے جنوب میں26 منزلہ رہائشی عمارت کی 12 ویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے بعد لوگوں نے عمارت سے باہر نکلنا شروع کر دیا۔ واقعے میں6 رہائشی ہلاک جبکہ 6 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں3 کی لاش بری طرح جل چکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس سلنڈر میں دھماکے کی وجہ سے لگی۔

مزید خبریں :