دنیا
28 مارچ ، 2012

جنگیں عوامی سروے کی بنیاد پرنہیں لڑی جاتیں، لیون پنیٹا

جنگیں عوامی سروے کی بنیاد پرنہیں لڑی جاتیں، لیون پنیٹا

اوٹاوا ... امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ جنگیں عوامی سروے کی بنیاد پر نہیں حکمت عملی کے تحت لڑی جاتی ہیں۔کینیڈاکے دارلحکومت اوٹاوامیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہناتھا کہ جنگیں عوامی سروے کی بنیاد پر نہیں لڑی جاسکتیں اگر ایسا کیا جائے توشدید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اپنے مقصد کے حصول کیلئے بہترین حکمت عملی اپنانا پڑتی ہے،اورامریکی حکومت کا مقصد اپنے ملک کی حفاظت کرنا ہے،اس کیلیے اس بات کویقینی بنانا ہوگاکہ افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کبھی دوبارہ محفوظ پناہ گاہیں نہ بنا سکیں۔اس مقصدکوحاصل کیے بغیر افغان جنگ ختم نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں :