15 دسمبر ، 2013
لاہور…واہگہ بارڈرپرکھلاڑیوں کاآناجانالگارہا،سب سے پہلے جونیئر ہاکی ٹیم سرحدکے اس پار سے اس پارپہنچی۔جونیئرورلڈکپ میں پاکستان نے نویں پوزیشن حاصل کی۔کوچ منظورالحسن نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں نے میگاایونٹ سے بہت کچھ سیکھا۔کپتان عمربھٹہ نے جرمنی کیخلاف میچ کوٹائٹل کی دوڑسے باہرہونے کاسبب قراردیا۔پھرباری آئی پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کی روانگی کی،جورنجیت سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی۔یہ ایونٹ امرتسرمیں سولہ سیاکیس دسمبرتک ہوگا۔انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،کبڈی ٹیم بھی بارڈرکراس کرکے پاکستان میں داخل ہوگئی۔ورلڈکپ میں پاکستان مینزٹیم دوسرے اورویمنزٹیم چوتھے نمبرپررہی۔خواتین کبڈی ٹیم نے ایونٹ میں شرکت کویادگارقراردیا،انہیں توقع ہے کہ آئندہ ان کی پرفارمنس مزیدبہترہوگی۔