15 دسمبر ، 2013
ڈھاکا…بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال میں پولیس اور مظاہرین کی پر تشدد جھڑپوں کے دوران 15 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی سزائے موت کے خلاف ہڑتال اور پر تشدد واقعات میں جمعرات سے اب تک 35 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، ہنگاموں کے دوران حکمران جماعت کے حمایتیوں کے گھروں کو آگ بھی لگائی گئی، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ہنگاموں کے خلاف کریک ڈاون کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا۔