15 دسمبر ، 2013
کابل …کابل کے ایک شہری کی اپنے صدر حامد کرزئی سے کوئی مماثلت نہیں، لیکن وہ حامد کرزئی کی تقریر کااسٹائل نقل کرکے خاصی شہرت حاصل کرچکا ہے۔ افغان صدر کی پیروڈی کرنے والے اداکار نے نہ صرف ملک گیر شہرت حاصل کی بلکہ اب اس کی شہرت کے چرچے ملک سے باہر بھی ہونے لگے ہیں ۔ ایک برطانوی اخبار نے بھی ذبیح اللہ کو اپنے صفحات میں جگہ دی ہے، وہ نہ صرف اپنے اسٹائل سے بلکہ اپنی آواز سے بھی افغان صدر حامد کرزئی کی خوب نقل اتارتا ہے اور اس کی آواز اب افغانستان کے ہر موبائل فون میں عام ہے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد یو ٹیوب پر اس کی اداکاری سے محظوظ ہوچکے ہیں۔