دنیا
15 دسمبر ، 2013

امریکامیں شدید برفباری، مصر میں سوسال بعد برف دیکھ کر لوگ محظوظ

امریکامیں شدید برفباری، مصر میں سوسال بعد برف دیکھ کر لوگ محظوظ

نیویارک…دنیا کے کئی ملکوں میں موسم اپنا رنگ دکھا رہا ہے، کہیں بارش کے بعد سیلاب نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے، تو کہیں ژالہ باری اور برفباری نے اپنی دھاک بٹھا لی ہے۔ امریکا میں وسط مغربی اور مشرقی ساحلی علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے، میزوری سے مین Maine تک برف ہی برف ہے، انڈیانا میں 8 انچ برف پڑ چکی ہے اور مزید برفباری کا امکان بھی ہے۔ادھر مشرق وسطیٰ میں بھی تیز بارشوں کے بعد صورتحال گھمبیر ہوگئی ہے، مصر میں سو سال بعد برفباری ہوئی، ہر طرف برف دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ قاہرہ اور صحرائے سینائی میں برفباری جبکہ اسکندریہ سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔شام کی فورسز اور جنگجووٴں نے برف باری میں بھی اپنی مہم ترک نہیں کی۔ شمالی شام اور لبنان میں موسلادھار بارش اور برفباری نے مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔مقبوضہ بیت المقدس میں 20انچ برف پڑ چکی ہے، 35ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔ غزہ شہر میں شدید بارش کے باعث کئی گھروں کو نقصان پہنچا، درخت گر گئے، سیلاب میں گھرے سیکڑوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔اسرائیل میں 50 سال کی شدید برفباری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔ترکی اور اردن میں بھی تین روز سے برفباری جاری ہے، درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

مزید خبریں :