16 دسمبر ، 2013
لسبن …کرسٹیانورونالڈوکے مداحوں کی تعدادبڑھتی جارہی ہے، شہرہ آفاق فٹ بالرکی پذیرائی کیلئے پرتگال میں کرسٹیانورونالڈو میوزیم بنایاگیاہے، جس کا افتتاح خود اسٹارفٹ بالرنے کیا۔کرسٹیانورونالڈو فٹ بال کا وہ شاہکارجولاکھوں کا ہیرو ہے، میدان میں ہوتو حریفوں کا ہدف ہوتاہے، باہر ہو تو نگاہوں کامرکز۔ پرتگال میں رونالڈو میوزیم بنایاگیاہے، جس کاافتتاح خود رونالڈو نے کیا، میوزیم میں جہاں اسٹارفٹ بالرکے اعزازات توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں ساتھ ہی فٹ بال ہیروکی قدآورتصاویر بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن نظر جہاں ٹھہرتی ہے ، وہ ہے رونالڈوکامجسمہ، پرتگالی اسٹاراس مجسمے کے برابر میں کھڑے ہوئے تواصل اورنقل کی پہچان کرنا مشکل ہوگیا۔ رونالڈو پرامید ہیں کہ مزید ٹائٹلز اس میوزیم کی زینت بنیں گے۔