16 دسمبر ، 2013
عمان…کبھی آپ نے کسی صدر،وزیرِ اعظم ،سلطان یا پھر کسی بادشاہ کو گاڑی کو دھکا لگاتے دیکھا ہے،نہیں نا ؟یہ نظارہ آج پہلی بار ہم آپکو دکھاتے ہیں۔کئی عرب ممالک کی طرح اُردن بھی آجکل برف باری کی لپیٹ میں ہے جہاں زمین نے برف کی دبیز تہہ اوڑھ رکھی ہے۔گذشتہ دنوں اُردن کے شاہ عبداللہ وزارتِ داخلہ میں ایک میٹنگ کے بعد واپس اپنے محل کی طرف جارہے تھے کہ اچانک اُنکی نظر برف میں پھنسی ایک گاڑی پر پڑی جسے لوگ دھکا لگا کرباہر نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔عام عوام کی مشکلات و تکالیف کا ہر ممکن خیال رکھتے ہوئے شاہ عبداللہ بھی اس موقع پر میدان میں کود پڑے اورلوگوں کی مدد کی ۔صاف ستھرے کپڑے اور جوتے پہنے شاہ عبداللہ عام لوگوں کیساتھ برف میں کھڑے گاڑی کو دھکا لگاتے رہے اور اُسے باہر نکال کر ہی دم لیا۔