16 دسمبر ، 2013
پرتھ …ایشز میں انگلش ٹیم کا تو حال براہے ہی ،لیکن آج جارج بیلی نے ان کے سب سے اچھے بولرز جیمس اینڈرسن کا جو حال کیا وہ اسے برسوں یاد رکھیں گے۔پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے دن تھکے ہارے انگلش بولر جیمس اینڈرسن کا جارج بیلی سامنا کررہے تھے۔ جنہوں نے ایک یا دوبار نہیں ، پانچ مرتبہ گیند باؤنڈری سے باہرپھینکی، ایک اوور 28 رنز، بیلی نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کا ریکارڈ برابر کر دیا جو انہوں نے جنوبی افریقا کے روبن پیٹرسن کے خلاف بنایا تھا، ویسے تو شاہد آفریدی بھی بھارت کے ہربھجن سنگھ کے ایک اوور میں 27 رنز بنا چکے ہیں۔