16 دسمبر ، 2013
پرتھ …پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنالیے۔پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز369 رنزچھ آؤٹ پرڈکلیئر کردی، وارنرکے بعد واٹسن بھی سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ جارج بیلی39 رنزپرناٹ ائٓوٹ رہے۔انگلینڈ کوجیت کیلئے 504رنزکاہدف ملا۔ آج جب کھیل ختم ہوا تو انگلش ٹیم نے پانچ وکٹ پر251 رنزبنائے، بین اسٹوکس 72رنزپرناٹ ائٓوٹ ہیں۔ این بیل نے60 اورکیون پیٹرسن نے 45 رنزبنائے۔