کھیل
16 دسمبر ، 2013

آئی سی سی نے شین شلنگ فورڈ کوانٹرنیشنل میچز میں بولنگ سے روک دیا

آئی سی سی نے شین شلنگ فورڈ کوانٹرنیشنل میچز میں بولنگ سے روک دیا

دبئی…آئی سی سی نے ویسٹ انڈین اسپنرشین شلنگ فورڈ کوانٹرنیشنل میچز میں بولنگ سے روک دیاہے۔آئی سی سی کاکہناہے کہ بائیومیکنک ٹیسٹ کے مطابق بولنگ کراتے ہوئے شلنگ فورڈ کے بازو میں مقررہ حدسے زیادہ خم ہوتا ہے، قانون کے مطابق پندرہ ڈگری تک خم کی اجازت ہے۔آئی سی سی نے مارلن سیموئلز کے بولنگ ایکشن کودرست قراردیالیکن انہیں تیزگیندیں کرانے سے منع کیاہے،کرکٹ گورننگ باڈی کے مطابق آف اسپن کراتے وقت سیموئلز کاایکشن ٹھیک ہوتاہے لیکن تیزگیندیں پھینکتے وقت ان کے بازو میں پندرہ ڈگری سے زیادہ خم پایاجاتاہے۔ان دونوں کھلاڑیوں کے بولنگ ایکشن کوممبئی ٹیسٹ کے دوران مشکوک قراردیاگیاتھا۔

مزید خبریں :