کھیل
16 دسمبر ، 2013

معاشی بد حالی ، قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ٹورنا منٹ میں شرکت مشکوک

 معاشی بد حالی ، قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ٹورنا منٹ میں شرکت مشکوک

لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، ایونٹ کی تیاری کیلئے کیمپ بھی نہیں لگایا جارہا۔پاکستان ہاکی کی جھولی سے ٹرافیاں ختم اور خزانہ خالی ہوگیا ہے،پی ایچ ایف وزیر اعظم کی جانب سے اسپیشل گرانٹ کی منتظر ہے،اگر 30کروڑ روپے کی گرانٹ نہ ملی تو پاکستان مارچ میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت بھی مشکوک ہوجائے گی، ایونٹ کی تیاری کیلئے ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری میں شیڈول تھا جیسے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے،خزانہ خالی ہوجانے کی وجہ سے نہ ہی کوچز کو تنخوہیں ملی ہیں اور نہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے پیسے مل سکے ہیں۔

مزید خبریں :