16 دسمبر ، 2013
واشنگٹن …امریکا نے گوانتاناموبے جیل کے دو قیدیوں کوسعودی عرب کے حوالے کردیا۔امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعد محمد حسین اور حمود عبداللہ حمود کے مقدمات کی 6 ایجنسیوں اور اداروں سے جانچ پڑتال کرانے کے بعد دونوں قیدیوں کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے بعد کیوبا میں قائم گوانتاناموبے جیل میں قیدیوں کی تعداد 160 رہ گئی ہے، یہ اقدام امریکی صدر باراک اوباما کے گوانتاناموبے جیل ختم کرنے کے اس فیصلے کے تحت کیا گیا ہے جس کی انھوں نے کانگریس اجلاس میں یقین دہانی کرائی تھی۔