پاکستان
17 دسمبر ، 2013

لوکل گورنمنٹ بل پر اجلاس میں بحث کرائیں گے،شرجیل میمن

لوکل گورنمنٹ بل پر اجلاس میں بحث کرائیں گے،شرجیل میمن

کراچی…صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی درخواست پر سندھ اسمبلی کا اجلاس بلائے گی۔لوکل گورنمنٹ بل پر اجلاس میں بحث کرائیں گے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے،بلدیاتی انتخابات کے نتائج عام انتخابات سے بہتر ہوں گے،ماضی میں دھاندلی اور پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کیے گئے،اس مرتبہ پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ نہیں کرنے دیاجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھی 3آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کررہے ہیں،2 آرڈیننس پر ایم کیو ایم کے گورنر کے دستخط ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کوغیرقانونی کہنے والوں نے مشرف کے اقدامات پر لبیک کہا،آج شور کرنے والوں کو آمرانہ اقدام اچھے لگتے تھے،آرڈیننس پراحتجاج کرنیوالوں نے قیڈوانس میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔

مزید خبریں :