پاکستان
17 دسمبر ، 2013

حکومت پنجاب نے مقناطیسی سیاہی کے استعمال کی استدعا کر دی

حکومت پنجاب نے مقناطیسی سیاہی کے استعمال کی استدعا کر دی

لاہور…حکومت پنجاب کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں استدعا کی گئی ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقادکیلئے مقناطیسی سیاہی استعمال کی جائے تاکہ دھاندلی کے امکانات نہ رہیں ،محکمہ بلدیات پنجاب کے سیکریٹری جواد رفیق نے جیونیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت پنجاب نے اپنے ذمہ کے تمام کام مکمل کر لئے، حلقہ بندیاں، قانون سازی اور قواعد و ضوابط بنا دیے گئے ہیں،خط میں بیلٹ پیپرز پر انگوٹھے کے نشان کیلئے مقناطیسی سیاہی کو استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،خط میں مزید کہا گیا کہ مقناطیسی سیاہی کے استعمال سے دھاندلی کے امکانات سے بچا جا سکے گا،جبکہ دھاندلی پکڑنا بھی آسان ہو گا۔

مزید خبریں :