17 دسمبر ، 2013
لاہور…پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، الیکشن کمشنرپنجاب کی جانب سے 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو کاغذات نامزدگی فارم پہنچا دیئے گئے،21 دسمبر سے امیدوار یہ فارم حاصل کرسکیں گے،الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ کو بتا یا کہ کاغذات نامزدگی فارم اردو میں ہوں گے، امیدوار 22سے 27 دسمبر تک کاغذات جمع کراسکیں گے،بلدیاتی امیدوار کو منقولہ ،غیر منقولہ جائیداد ،بینک اکاوٴنٹس اور قرضوں کی تفصیلات بیان کرنا ہو گی،یہ بھی بتانا ہو گا کہ کتنی گاڑیوں اور جیولری کا مالک ہے ،وہ آزاد حیثیت میں یا کس سیاسی جماعت کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہے،ختم نبوت پر ایمان اور نظریہ پاکستان کی پاسداری کا حلف بھی فارم میں شامل ہے ۔