17 دسمبر ، 2013
کراچی…رینجرز نے کراچی میں چہلم کی سیکیورٹی کے انتظامات اور لائحہ عمل جاری کردیا ہے ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چہلم کے موقع پر جلوس کی گزرگاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ڈی جی رینجرز کی صدارت میں ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی رینجرز، پولیس کے اعلیٰ حکام اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چہلم کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات پر غور اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق جلوس کی گزر گاہوں کے قریب اونچی عمارتوں پر اسنائپر تعینات کیئے جائینگے، گزر گاہوں کو مکمل طور پر فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی، سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کی گزر گاہوں کو چیک کیا جائے گا جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ شہر بھر میں ہوائی فائرنگ پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔