پاکستان
17 دسمبر ، 2013

لاہور میں شدید دھند،شہباز شریف کا طیارہ واپس اسلام آباد پہنچ گیا

لاہور میں شدید دھند،شہباز شریف کا طیارہ واپس اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد…شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور آنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے طیارے کو واپس موڑ دیا گیا ،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اپنے خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے لاہورآرہے تھے،اسلام آباد سے طیارے کی اڑان کے بعد فضا میں اور زمین پر دھند تیزی سے شدت پکڑ گئی ،حدنگاہ انتہائی کم ہونے پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ،،جس پر طیارے کو واپس اسلام آباد موڑنا پڑا۔

مزید خبریں :