پاکستان
17 دسمبر ، 2013

غیر ملکی قرضوں میں 19 کھرب 9 ارب روپے اضافہ ہوا، سینیٹ میں جواب

 غیر ملکی قرضوں میں 19 کھرب 9 ارب روپے اضافہ ہوا، سینیٹ میں جواب

اسلام آباد…حکومت نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ جون 2008سے اکتوبر2013 تک غیر ملکی قرضوں میں 19 کھرب 9 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ امریکا نے 2003 سے 2013 تک 2706ملین ڈالر مالی امداد دی۔قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ گردشی قرضوں پر وفاقی وزیر خزانہ بدھ کو ایوان میں پالیسی بیان دیں گے، پیپلز پارٹی کے سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ گردشی قرضوں کا معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے۔ خارجہ پالیسی پر بحث کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے اس وقت کنفیوژن یہ ہے کہ خارجہ پالیسی کون چلا رہا ہے، پاکستان میں 5 وزیر خارجہ کام کررہے ہیں، اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب ڈی فیکٹو وزیرخارجہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت ڈرون ڈرامہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، حکومت بتائے فضل اللہ پاکستان میں ہے یا افغانستان میں ؟۔ سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ بدلتے حالات میں پاکستان اور بھارت کو صلح کرنا ہوگی۔سینٹ کا اجلاس اب بدھ کی سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔

مزید خبریں :