17 دسمبر ، 2013
لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،صوبائی سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ،آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے کنوینز عزم الحق ہونگے ،ارکان میں عطاء الحق قاسمی، شعیب بن عزیزاورکنول نعمان ایم پی اے شامل ہیں، زیبا محمد علی، سید نور، ثمینہ احمد، صوبائی سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری اطلاعات بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں،کمیٹی فنکاروں کی مالی امداد کی اہلیت اور طریق انتخاب پر غور کرے گی۔