17 دسمبر ، 2013
سکھر…سکھر میں جناح میونسپل اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے کے دوران بال لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خورشید بیگم میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے جس میں منگل کوسپر اسٹار کرکٹ کلب کا مقابلہ سندھ ینگ ٹیلنٹ کرکٹ کلب سے تھا اس دوران روہڑی سے تعلق رکھنے والے22 سالہ نوجوان کرکٹر ذوالفقار بھٹی کو بیٹنگ کر تے ہوئے بال سینے پر لگی جس سے وہ پیچ پر گر گیا اور موقع پردم توڑ گیا۔