17 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…اسلام آبادپولیس میں کئی افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔کیپٹن الیاس کو ایس پی رورل مقرر کر دیا گیا ، ان کے پاس ایس پی انویسٹی گیشن کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ اسلام آباد پولیس کے اے ایس پی حسن اقبال کو سب ڈویڑنل پولیس آفیسر انڈسٹریل ایریا تعینات کیا گیا ہے، ان کے پاس ایس پی انڈسٹریل ایریا کا اضافی چارج بھی ہے۔ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا اے ایس پی شاکر احمد شاہد کو ڈپلومیٹک پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک چودھری ارشد کو ایس ڈی پی او صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی پی او صدر خالد ندیم کو ڈی ایس پی ٹریفک تعینات کر دیا گیا ہے۔ پی ایم ہاوٴس میں تعینات ڈی ایس پی فدا ستی کو سی آئی اے جبکہ ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر نون کو ایوان صدر بھیج دیاگیا ہے۔ ڈی ایس پی شفقت علی خان کی تعیناتی ایوان صدر سے وزیر اعظم ہاوٴس کر دی گئی ہے۔