17 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاور میں سینئر فنکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ثقافتی تقریب منعقد کی گئی۔ نشتر ہال پشاور میں ثقافتی تقریب تحریک انصاف کے اسپورٹس اینڈ کلچرل فورم کے تحت منعقد ہوئی۔ جس میں خیبر پختونخوا کے سینیر فنکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان میں لیجنڈری ایوارڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء کی تفریح کے لے موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ منتظمین کے مطابق خیبر پختونخوا میں ثقافتی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔