پاکستان
17 دسمبر ، 2013

امریکی وفد نے جی ایچ کیو راول پنڈی کا دورہ کیا

راول پنڈی … بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے امریکی ادارے کے وفد نے جی ایچ کیو راول پنڈی کا دورہ کیا اور بارودی سرنگوں کے تدارک پر چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اشفاق ندیم سے بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے امریکی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل جان ڈی جانسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔امریکی وفد نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اشفاق ندیم سے بارودی سرنگوں کے تدارک پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 10 سال میں 50 ہزار لوگ بارودی سرنگوں کا نشانہ بنے۔

مزید خبریں :