18 دسمبر ، 2013
پشاور…موٹر وے حکام نے دھند چھٹنے کے بعد پشاور موٹروے ایم ون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے اور موٹر وے پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔پشاور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے پرحد نگاہ صفر رہ گئی تھی جس کے باعث موٹر وے، پشاور ٹول پلازہ سے لیکر صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا جبکہ پشاور، رشکئی اور صوابی سے موٹروے استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو جی ٹی روڈ کی طرف بھیجا جا رہا تھا، موٹر وے حکام نے دھند کم ہونے کے بعد موٹر وے کو دوبارہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاہے۔