18 دسمبر ، 2013
بھٹ شاہ… سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس پر کسی کو شکایت ہے تو بات چیت کرے، ہلہ گلہ کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ بھٹ شاہ میں شاہ عبد الطیف کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ قانون ،قانون ہوتا ہے اسے کالا کہیں یا سفید، پیپلزپارٹی وہی کرے گی جو اسمبلی کا قانون کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس پر کسی کو شکایت ہے تو بات چیت کرے۔آغاز سراج نے کہا کہ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اسمبلی میں آتا ہے پھر قانون سازی کی جاتی ہے،یہ پہلی بار نہیں ہوا، جو لوگ کل تک ترمیمی بل کے حوالے سے بات کرتے تھے وہ اب وہ آپس میں مل گئے ہیں۔