18 دسمبر ، 2013
ڈھاکا…پاکستان کی قومی اسمبلی میں عبدالقادرملا سے متعلق قرارداد کیخلاف ڈھاکا میں ہزاروں افراد نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہراحتجاج کیا ہے ۔ مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر لگے پاکستانی پرچم کو بھی جلادیا۔ ہزاروں مظاہرین نے شہباگ اسکوائرسے پاکستانی ہائی کمیشن تک مارچ کیا اور رکاوٹیں عبورکرتے ہوئے ڈپلومیٹک زون میں داخل ہوگئے۔صورت حال کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جبکہ مظاہرین کو پاکستانی ہائی کمیشن کے آگے جانے سے روک دیا ہے۔