18 دسمبر ، 2013
ڈھاکا…بنگلادیش کے کئی شہروں میں پاکستان مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف احتجاجی مظاہرے ڈھاکا اور چٹاگانگ میں کیے گئے۔ چٹاگانگ میں عبدالقادر ملا کی پھانسی پر قرارداد کی حمایت پر عمران خان کے خلاف مظاہرہ ہوا۔ جہاں مشتعل مظاہرین نے پاکستانی پرچم کو آگ لگا دی جبکہ عمران خان کے پتلے بھی نذرآتش کیے۔