18 دسمبر ، 2013
کراچی…الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ، پولنگ 18 جنوری کو ہو گی۔الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 26 سے 29 دسمبر تک وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ یکم جنوری سے 5 جنوری تک جانچ پڑتال ہوگی ، کاغذات مسترد یا منظور کئے جانے کے خلاف اپیلیں 6 اور 7 جنوری کو دائر کی جاسکیں گی۔ امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 13 جنوری کو جاری کی جائے گی اور پولنگ 18 جنوری کو ہوگی۔