21 جنوری ، 2012
واشنگٹن … امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی پاک امریکہ تعلقات کا جائزہ لے رہی ہے، امریکہ پاکستان کو مناسب وقت دینا چاہتا ہے تاکہ اس سے معاملات پر بہتر طور پر بات چیت ہو سکے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے روزانہ کی ہونیوالی بریفنگ میں صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کو مناسب وقت دینا چاہتا ہے تاکہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات حل کرلے اور پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی پاک امریکہ تعلقات کا جائزہ لے رہی ہے اور ہم پاکستان کو مناسب وقت دینا چاہتا ہے تاکہ اس سے معاملات پر بہتر طور پر بات چیت ہو سکے۔وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ ہمارے سفارتخانے اور سفارتکار پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امریکا پاکستان کی سویلین امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور پاکستان آج کل اپنے اندرونی معاملات میں الجھا ہوا ہے۔