19 دسمبر ، 2013
ٹوکیو…فلپائن سے تعلق رکھنے والی حسینہ نے مس انٹرنیشنل کا تاج اپنے سرسجا لیا۔جاپان میں مس انٹرنیشنل کے مقابلے میں 67ممالک کی خواتین نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے۔ فلپائن کی مس Bea-Rose-Santiago نے اپنے دل فریب حسن اور اداوٴں سے حاضرین اور ججزکے دل جیت لیے اور ٹائٹل اپنے نام کرالیا۔ جوں ہی ان کے نام کا اعلان ہوا وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ مس انٹرنیشنل منتخب ہونے والی روز نے اپنا ایوارڈ اپنے ملک کے نام کر دیا جہاں گزشتہ ماہ سمندری طوفان کے باعث تاریخ کی بد ترین تباہی پھیلی ہے۔