19 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے بنگلادیشیوں کا غصہ جائز ہے،تاہم بنگلادیش کا جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دینا بھی غلط تھا۔ کل ڈھاکا اور چٹاگانگ میں پاکستان کے خلاف مظاہروں میں عمران خان کے پتلے جلائے گئے تھے۔ جس پر آج عمران خان نے کہا کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے بنگلادیشیوں کا پاکستان کے خلاف غصہ جائز ہے لیکن عبدالقادر ملا کو پھانسی دینا بھی غلط تھا۔