پاکستان
19 دسمبر ، 2013

عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے پر تحریکِ انصاف کا احتجاج

عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے پر تحریکِ انصاف کا احتجاج

اسلام آباد…تحریک انصاف نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے پر وزارت داخلہ سے احتجاج کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اگر عمران خان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو وزارت داخلہ ذمہ دار ہو گی۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم چلانے پر عمران خان کو شدت پسندوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ان سے سیکیورٹی واپس لینے کا اقدام مخاصمانہ اور تشویش ناک ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک و قوم کے دشمن عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، عمران خان ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، انہیں سیکیورٹی فراہم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :